بدھ 2 اگست 2023 - 12:24
قائد ملت جعفریہ پاکستان کی خصوصی ہدایت پر زائرین کے مسائل کے حل کے لئے وفد عراق روانہ

حوزہ / قائد ملت جعفریہ پاکستان کی خصوصی ہدایات پر مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ شبیر حسن میثمی کے ہمراہ اعلیٰ سطحی وفد عراق روانہ‎ ہو گیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، مرکزی سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل پاکستان علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی، علامہ سید افتخار حسین نقوی، علامہ محمد حسین اکبر زائرین کے مسائل کے حوالے سے اسپیشل وفد کے ہمراہ بغداد روانہ ہو گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق زائرین کے مسائل کے حوالے سے عراقی حکومت سے ملاقاتیں ہوں گی۔ جس میں زائرین کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی کوششیں کی جائینگی۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha